پیپلزپارٹی میئر کیلئے مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں ناکام ہو گئی، حافظ نعیم

June 07, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، سندھ حکومت کے تمام تر اختیارات و وسائل، غیر قانونی و غیر آئینی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں، دھونس دھمکی اور بدترین دھاندلی کے باجود میئر کے انتخابات میں مطلوبہ نمبرز پورے کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، پی ٹی آئی کی حمایت کے بعد ہماری تعداد 193 جبکہ پیپلز پارٹی اپنے اتحادیوں کو ملا کر بھی صرف160تک پہنچ سکی ہے، ہم پی ٹی آئی کے تمام چیئر مینوں سے رابطے میں ہیں اور میئر کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے، مسلم لیگ ن بھی کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دے، کے الیکٹرک نج کاری، بدترین لوڈشیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف سپریم کورٹ میں جماعت اسلامی کی درخواست کی 8سال بعد سماعت عدالتی نظام کے لیے سوالیہ نشان ہے، ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے الیکٹرک کی اہل کراچی سے لوٹ مار، لوڈ شیڈنگ اور اووربلنگ کے خلاف اور بجلی کے مسائل کے حل کے لیے ہر قسم کی آئینی و قانونی اور عوامی جدو جہد جاری رکھے گی۔