پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس 17 جون کو ہوگی، شیعہ علماء کونسل

June 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا ہے کہ 17 جون کو نشتر پارک میں پیغام عزاداری و استحکام پاکستان کانفرنس ہوگی، اجتماع امریکا ا ور اس کے حواریوں، ایجنٹوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے میں اہم کردار ادا کرے گاا ور وطن عزیز کے لئے استحکام کا باعث بنے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دفتر میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطابکرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حسنین مہدی، علامہ اسد اقبال، علامہ رضی حیدر،علامہ حسن رضا ودیگر علماء موجود تھے، علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا کہ کانفرنس استحکام پاکستان، امن دوست قوتوں اور شیعہ سنی ہم آہنگی میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی۔