منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام، کنٹینر سے 26 کلو 500 گرام آئس برآمد

June 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اے این ایف نے نمک کی آڑ میں سمندری راستے سے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ، ترجمان کے مطابق کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کاروائی کے دوران کنٹینر سے 26 کلو 500 گرام آئس برآمد ہوئی جو کنٹینر کے فرش میں مہارت کیساتھ بنائے گئے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ،کنٹینر کراچی کی ایک نجی کمپنی کی جانب سے ملائیشیا کیلئے بک کیا گیا تھا۔