گٹکا، ماوا فروشوں کی سرپرستی کرنے پر سندھ پولیس کے 8 افسران و اہلکار برطرف

June 07, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی جی سندھ کی جانب سے بنائی گئی ٹاسک فورس کی سفارشات پر گٹکا، ماوا فروشوں کی سرپرستی کرنے پر سندھ پولیس کے 8 افسران و اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ۔ مذکورہ افسران و اہلکاروں کے خلاف گٹکا ماوا کی فروخت کرنے میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا تھا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔