کوڑا ٹرانسفر اسٹیشن لیاقت باغ اور ڈمپنگ سائٹ لوسر آؤٹ سورس کرنے کا کام موخر

June 07, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے کوڑا ٹرانسفر اسٹیشن لیاقت باغ اور ڈمپنگ سائٹ لوسر کو آوٹ سورس کرنے کا کام موخر کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق کام کوانتہائی مہنگے داموں آوٹ سورس کرنے کیلئے چھ جون کو نیلامی رکھی گئی تھی۔اسی دوران یونین نے بھی احتجاج کی کال دیدی تھی جس کے باعث معاملہ ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مہنگے ریٹس پر کمپنی کے حلقوں میں بھی تشویش پائی جارہی تھی۔