آصفہ بھٹو نے انٹرنیٹ صارفین کو بی بی کی یاد دلا دی

June 07, 2023

اسکرین گریب

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر 8 جون کو کشمیر کے ضلع باغ میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو اور سابق صدر، آصف علی زرداری کی صاحبزادیآصفہ بھٹو زرداری کی انتخابات سے متعلق ویڈیو پی پی کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں عکسِ بینظیر، آصفہ بھٹو نے کل ضلع باغ میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے متعلق کشمیریوں کو تیر پر مہر لگانے کا پیغام دیا ہے۔


وفاقی وزیر، بلاول بھٹو زرداری کی بہن آصفہ بھٹو کی اس ویڈیو نے پی پی کے جیالوں، بینظیر بھٹو کے مداحوں اور چاہنے والوں کو اُن کی یاد دلا دی ہے۔

آصفہ بھٹو کی اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں آنے والے تبصروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مداح آج بھی بینظیر بھٹو کو اپنے دلوں میں بسائے ہوئے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ آصفہ بھٹو ہو بہو اپنی والدہ کی طرح بولتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ اُنہیں آصفہ بھٹو کی ویڈیو دیکھ کر ایسا لگا کہ جیسے بی بی قوم سے خطاب کر رہی ہیں۔

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں آصفہ بھٹو سے سندھ کا وزیرِ اعلیٰ بننے سے متعلق بھی مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اسکرین شاٹ

یاد رہے کہ کل 8 جون، بروز جمعرات کو ضلع باغ میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی نے سردار ضیاء القمر کو بطور امیدوار نامزد کیا ہے۔