ایک ہزار پی ایچ سی ٹیکنیشنز کو بحال کیا جائے، پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن

June 08, 2023

پشاور (لیڈی رپورٹر ) پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نے اپنے مطالبات کیلئے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کیا جسمیں کثیر تعداد میں ملازمین نے شرکت کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت ایسوسی ایشن کے ضلع پشاور صدر انو خان نے کی اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی جانب سے میڈیکل فیکلٹی میں ایکٹ کی خلاف ورزی کر تے ہوئے پیرا میڈیکل کی متعین کردہ کنٹرولر پوسٹ پر ڈاکٹر کی تعیناتی کی گئی جسکی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ائی ایچ پی کے غریب ملازمین خود کشی پر مجبور ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری ائی ایچ پی ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے سمیت ایک ہزار پی ایچ سی ٹیکنیشنز کو بحال کیا جائے اور ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے جبکہ دیگر درپیش مسائل فوری حل کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرینگے۔