سندھ اسمبلی، زیبسٹ یونیورسٹی اور سندھ ریگولیشن آف الیکڑک پاور سروسز بلز منظور

June 08, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی ،ایوان نے زیبسٹ یونیورسٹی بل 2023کی منظوری ، سندھ ریگولیشن آف الیکڑک پاور سروسز بل بھی منظور کرلیا ،تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کچھ عرصے سے سندھ اسمبلی کے اجلاس سےغیر حاضر ہیں ،بدھ کو جب ان کی جانب سے چھٹی کی درخواست ایوان میں بھیجی گئی تو اسپیکر نے اسے منظوری کے لئے ایوان کے سامنے رکھا تاہم ایوان نے اسے مسترد کردیا،سندھ اسمبلی نے اپنی کارروائی کے دوران زیبسٹ یونیورسٹی بل 2023 کی منظوری دیدی جس کے تحت زیبسٹ انسٹیٹیوٹ کو زیبسٹ یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا ہے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس تعلیمی ادارے میں تین ہزار بچے پڑھتے ہیں، ہائیر ایجوکیشن نے اعتراض کیا تھااس لیے اس کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جارہا ہے،ہم نے بورڈ ممبر کو بڑھا دیا ہے،ایوان نے بل منظور کرلیا،کارروائی کے دوران سندھ ریگولیشن آف الیکڑک پاور سروسز بل پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی جس کے بعد اسمبلی نے بل منظور کرلیا، بعدازاںسندھ اسمبلی کا اجلاس کل دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔