امید ہے کربلا معلیٰ میں بھی پاکستانی قونصل خانے کے قیام کا جلد اعلان ہوگا، مولانا علی نقی

June 08, 2023

کراچی (پ ر)انٹر نیشنل بلگرام فاؤنڈیشن کے سیکریٹری اطلاعات حجت الاسلام مولانا علی نقی فاضل نجفی نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ عراق کے دوران نجف اشرف میں پاکستانی قونصل خانہ کے قیام کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کربلا معلیٰ میں بھی مجوزہ پاکستانی قونصل خانے کے قیام کا جلد اعلان کیا جائے گا،انہوں نےوزیر خارجہ سے اپیل کی کہ وہ عراقی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پاکستانی زائرین کے لیے ویزوں کے طریقہ کار،خصوصامحرم اور اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو بذریعہ ایرانی باڈر سفر کی سہولت کو آسان بنائیں۔