پاکستان میں سیلاب کے اثرات اور پالیسی کی بے یقینی نے پیدوار متاثر کی، عالمی بینک

June 08, 2023

کراچی (آئی این پی ) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں اگست 2022کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ہے ،روپے کی قدر سال کے آغاز سے اب تک 20 فیصد کم ہوئی، مہنگائی کی شرح مئی میں 38فیصد رہی، روپے کی قدر سال کے آغاز سے اب تک 20فیصد کم ہوئی اور مہنگائی کی شرح مئی میں38فیصد رہی۔ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی ایشیاکی معاشی نمو اس سال معمولی کمی سے 5.9فیصد ر ہے گی ، مقامی پالیسیاں، عالمی مالیاتی حالات اور قدرتی آفات کئی معیشتوں کی تر قی پر اثر انداز ہونگے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں اگست 2022 کے سیلاب کے اثرات اور پالیسی بے یقینی نے پیداوار متاثر کی ، درآمدی خوراک، توانائی اور خام مال کی ادائیگی کیلئے زرمبادلہ کی قلت رہی جب کہ صنعتی پیداوار مارچ 2023 تک 25 فیصد کم رہی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ زرمبادلہ کی قلت اور ورکرز ترسیلات کی کمی کے سبب حکومت نے زرمبادلہ لچک بڑھنے دی ۔