موجودہ نظام عدل انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا، طاہر اشرفی

June 08, 2023

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم کے نمائندہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد کی توہین کرنے والا ہمارا دوست نہیں ہو سکتا اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے ، ملک کا موجودہ نظام عدل انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا، پاک آرمی ہماری ریڈ لائن ہے۔ 9 مئی کو جو بھی ہوا کسی سانحہ سے کم نہیں ہے ، ملوث افراد دہشتگرد ہیں، ان کو عبرتناک سزا دی جائے۔جمعیت اسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ لاہور کور کمانڈر ہاؤس کی مسجد کو جلانا پاکستانیوں اور مسلمانوں کی سوچ نہیں ہے، جو مسجد کی توہین کر رہا ہے وہ ہمارا دوست نہیں ہے اس معاملے میں کوئی رعایت نہیں برتی جانی چاہیے۔ کانفرنس سے علامہ غلام اکبر ساقی،علامہ ریاض کھرل سمیت مختلف مکتبہ فکر کے دیگرعلماء نے بھی خطاب کیا۔