مختلف علاقوں سے6لڑکیوں سمیت 7 افراداغواء

June 08, 2023

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) مختلف علاقوں سے6 لڑکیوں سمیت 7 افراد کواغواءکرلیاگیا۔ تھانہ رتہ امرال کو عبدالجبار نے بتایا کہ اس کی20سالہ بیٹی (ک) اغواء ہو گئی۔ تھانہ وارث خان کو نعیم احمد نے بتایا کہ اس کے 38 سالہ بھائی جمیل بابر کو اغواء کر لیا گیا۔تھانہ نیوٹاؤن کو حمزہ حبیب نے بتایا کہ اس کی 12سالہ بہن (م) ، تھانہ روات کو سہیل خالد نے بتایاکہ اس کی ہمشیرہ (ع)عمر 20 سال اغواء ہو گئی ۔تھانہ کلرسیداں کو اویس احمد نے بتایاکہ اس کی 26 سالہ ہمشیرہ(ن) کو کسی نے اغواءکرلیا ۔تھانہ سنمبل کی حدود سے (ا)کو علی نے اور کھنہ کی حدود میں یوایل دلاور کی بیوی (ا)کو اغواء کر لیا گیا۔