ماحول کی تباہی سے بچنے کیلئے شاپنگ بیگز پر پابندی ضروری‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات

June 08, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ماحول کو تباہی سے بچانے کیلئے شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی ہونی چاہئے۔ محکمہ ماحولیات راولپنڈی عوامی آگاہی کے ساتھ تادیبی کارروائیاں بھی کر رہا ہے۔ 15 مائکرون سے کم کے پلاسٹک بیگ پر پابندی عائد کی جائیگی جس کا جرمانہ 20ہزار روپے مقرر ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات راولپنڈی محمد رفیق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماریہ سفیر‘ منیجر ماحولیات نوید اقبال‘ جی ایم فخر محمود نے کہا شاپنگ بیگز میں گرم کھانوں کی ترسیل سے کینسر کا خطرہ ہے۔ سیمینار کے اختتام پر واک بھی کی گئی۔