پنجاب پولیس کی 8فیصد نفری مختلف بیماریوں میں مبتلا

June 08, 2023

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) پنجاب پولیس کی 8فیصد نفری کا موذی امراض کا شکارہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں 1لاکھ 85ہزار پولیس ملازمین کی ہیلتھ سکریننگ کی گئی ، سکریننگ رپورٹس کے مطابق پولیس کی 8 فیصد نفری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہے، 6ہزار2سوملازم شوگر،18سو ہائی بلڈ پریشر،5ہزار8سو ہیپاٹائٹس سی، 1ہزار650ہیپاٹائٹس بی کے مریض نکلے، صرف یہی نہیں 540 پولیس اہلکار دل ،جگر،گردوں اور پھیپھڑوں کی بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں۔سکریننگ رپورٹس کے مطابق 190 پولیس ڈرائیورزآنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہیں، جن میں سے 94کوآنکھ کی بیماری شدید ہونے پر ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اب تک لاہور پولیس کے 35ہزار میں سے16ہزارکے قریب ملازمین کی سکریننگ ہو سکی ہے ۔