میئر، ڈپٹی میئر کراچی کے انتخاب کیلئے آج اور کل کاغذات نامزدگی جمع کرائے جائینگے، ریٹرننگ افسر

June 09, 2023

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے ریٹرننگ آفیسر اوریجنل الیکشن کمشنرکراچی نذرعباس نے پبلک نوٹس جاری کردیا جس کے مطابق،9 ،10 جون کو میئر، ڈپٹی میئر کراچی کے لیے امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے،11 جون کو کاغذات کی اسکروٹنی ہوگی،12جون کو ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی،13 جون کو اپیلیٹ اتھارٹی حتمی فیصلہ جاری کرے گی،14 جون کو امیداروں کی پارٹی سے تعلق کے ہمراہ حتمی فہرست جاری اور 15 جون کومیئر وڈپٹی میئرکراچی کے عہدوں کے لیے ووٹنگ ہوگی۔