کینیڈا میں شرح سود بڑھا کر 4.75 فیصد کردی گئی

June 09, 2023

اوٹاوا (اے ایف پی) کینیڈا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 25پوائنٹس کا اضافہ کرتے ہوئے اسے 4.75فیصد کردیا ہے، یہ فیصلہ ایسے موقع پر ہوا ہے جب غیر متوقع طور پر معیشت مستحکم ہوئی ہے اور مہنگائی بدستور بلند ترین سطح پر ہے۔ بینک آف کینیڈا نے بتایا کہ اگر چہ دنیا بھر میں معیشتوں کو سست روی کا سامنا ہے تاہم کینیڈا کی شرح ترقی رواں مالی سال کی پہلی چوتھائی میں بڑھی ہے۔