ونڈوز 11 میں بڑی تبدیلیاں، مائیکرو سافٹ نے اعلان کر دیا

June 09, 2023

واشنگٹن (نیوزڈیسک) مائیکروسافٹ نے نئی تبدیلوں کیساتھ ونڈوز 11لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرسافٹ ونڈ وز 11میں سٹارٹ بٹن بائیں جانب منتقل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے میک اوایس جیسی لگنے لگی ۔سٹارٹ اپ مینو بھی تبدیل ہوگیا ہے ،ونڈوز 8میں شامل ٹائلز اور ڈیزائن ونڈوز 11میں نہیں ہونگے۔ سٹارٹ اپ مینو میں سرچ بار کو سب سے اوپر کر دیا گیا ہے،صارفین ونڈوز 11کے انٹرفیس کو اپنی مرضی سے تبدیل کرسکتے ہیں۔ صارفین اب ایپس کو برائوزر سے بھی انسٹال کرسکیں گے۔ اس میں کم سے کم انٹرفیس یوزیج کی وجہ سے وونڈوز 11دوسری ونڈوز سے زیادہ فاسٹ ہوگی ،ونڈوز اپ ڈیٹس بھی 40فیصد کم سائز میں ہوں گی۔ مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ان تبدیلوں کی وجہ سے لیپ ٹاپ کی بیٹری بھی زیادہ دیر تک استعمال ہوسکے گی۔