یو ایس ایڈ کا سیلاب متاثرین کیلئے 16.4 ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان

June 09, 2023

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہخاندانوں کے لئے اضافی امداد کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، یو ایس ایڈ کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر ازوبیل کولمین نے پاکستان میں آنے والے 2022کے تباہ کن سیلاب اور اس کی تباہ کاریوں سے متاثرہ خاندانوں کے لئے 16.4ملین ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے۔