تجاوزات کیخلاف سی ڈی اے آپریشن، سرکاری اراضی واگزار

June 09, 2023

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سی ڈی اے نے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے شاہ اللہ دتہ، میلوڈی، بری امام، I-8، فیض آباد، G-7، G-9اور بہارہ کہو میں انسداد تجاوزات مہم کے دوران سامان سے لدے 13 ٹرک قبضے میں لے لئے۔ متعدد عمارتوں کو مسمار کر دیا گیا۔ 24کمروں، 6واش رومز، 5کچن اور گیٹ کو مسمار کرنے کیلئے بھاری مشینری استعمال کی گئی۔ آپریشن کے دوران تقریباً 10کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ دیگر علاقوں میں بھی کارروائی کی ۔