بچوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کیخلاف حکمت عملی مرتب کی جائے، شرکاء سیمینار

June 09, 2023

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں منشیات کے عادی افراد کی تعداد میں بڑھتے اضافہ کو روکنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دینے کیلئے کریم خان آفریدی ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دی جارڈن اینٹی ڈرگس سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ہوا۔ تقریب کے میزبان مسز کرسٹینا وان اسپرلنگ آفریدی نے کم عمری سے ہی بیداری پیدا کرنے اور کم عمر بچوں میں منشیات کے بڑھتے رجحان کیخلاف کارروائی کارروائی کی ضرورت پر زور دیا۔ پہلے سیشن میں اردن کے ڈاکٹر موسیٰ داؤد الطرفی‘ سابق آئی جی اور سیکرٹری انسداد منشیات سید کلیم امام‘ سنیٹر ثناء جمالی‘ مسز آفریدی اور طلعت حسین اوردوسرے سیشن میں ڈاکٹر عائشہ رزاق‘ سرفراز قمر ڈاہا‘ لبنیٰ غنی حیاء الدین‘ وجاہت علی اور عدنان ملک نے خطاب کیا۔ تقریب میں ماہرین نفسیات اور تعلیم سمیت دیگر ماہرین نے منشیات سے پاک ماحول کیلئے والدین اور اساتذہ کے کردار کی اہمیت پر زوردیا۔