53اے ایس آئیز کی سب انسپکٹر، 125ہیڈکانسٹیبلوں کی اے ایس آئی عہدہ پر ترقی

June 09, 2023

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی ریجن کے 53اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر اور125ہیڈکانسٹیبلوں کو اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی دیدی گئی ۔ اہلکاروں کی ترقی کیلئے محکمانہ بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی صدارت آر پی او راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے کی جبکہ بورڈ ممبران میں سٹی پولیس آفیسر سید خالد محمود ہمدانی، ڈی پی اواٹک ، ڈی پی او چکوا ل اور ڈی پی او جہلم شامل تھے۔