• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کا ملزم دبئی فرار کی کوشش میں گرفتار

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم شاہ رومی کو آف لوڈ کر کےگرفتار کر لیا۔ ملزم تھانہ ٹوپی، صوابی پولیس کو مطلوب ہےجس نے اپنے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد دبئی فرار ہونے کی کوشش کی مگر ائر پورٹ پر جانچ پڑتال کے دوران امیگریشن کے ہتھے چڑ ھ گیا۔ ملزم کو صوابی پولیس کی تحویل میں دیدیا گیا ۔
اسلام آباد سے مزید