ماحولیاتی این او سی، پٹرول پمپ منصوبوں کیلئے50ہزار ،تجارتی عمارتوں کیلئے ایک لاکھ مقرر

June 09, 2023

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی نے این او سی کیلئے پٹرول پمپ منصوبوں کیلئے50ہزار روپے اور تجارتی عمارتوں کیلئے ایک لاکھ کی رقم مقررکردی جوپارکس و ہارٹیکلچر اتھارٹی کو جمع کروائی جائیگی۔ اس رقم کو پی ایچ اے شجرکاری کیلئے استعمال کریگا۔پی ایچ اے نمائندے کو ڈویژنل ماحولیاتی کمیٹی کا ممبربھی بنایا جائے۔ ماحولیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کمشنر نے محکمہ ماحولیات کو ہدایت کی کہ وہ کمرشل عمارات کا دورہ کر کے ڈیزائن کے مطابق ان کی تعمیر کی تصدیق کریں۔ایسے پلازے جہاں ڈیزائن کے مطابق پارکنگ موجود نہیں ان کے فوری طور پر چالان کئے جائیں۔اجلاس میں کمیٹی کو 16 کیسز منظوری کیلئے پیش کیے گئے جن میں سے 14کی منظوری جبکہ 2 کو مختلف اعتراضات پر مؤخر کر دیا گیا۔