تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جائے، مزدور رہنماء

June 09, 2023

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) پنشنرز اور سرکاری ملازمین کی پنشن ، تنخواہوں اور مراعات میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ملازمین اور پارلیمنٹ کے ملازمین کے لیے 300اور 100فیصداضافے کا اطلاق تمام ملازمین پر کیا جائے ۔ یہ مطالبہ آل پاکستان پینشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ، آل پاکستان پاک پی ڈبلیو ڈی ورکرز فیڈریشن اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان پاک پی ڈبلیو ڈی نیشنل ورکرز یونین اسلام آباد کے رہنما نذیر جاوید نے ملازمین اور پنشنرز کے احتجاج میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کے ملازمین کی تنخواہیں اور مراعات برابر کی جائیں اور اس کے بعد مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے۔