آصف علی زرداری تجاویز سے معاشی انقلاب آسکتاہے، سرتاج خان

June 09, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر سرتاج خان آف دوران پور میں سابق صدر آصف علی زرداری کی ملک میں معاشی استحکام کے لئے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان تجاویز کو عملی شکل دینے سے ملک معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہوجائے گا غربت بدحالی و بےروزگاری اور معاشی استحکام کاخاتمہ ہو جائے گا ۔سرتاج خان آف دوران پورنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجربہ کار ذہین وباصلاحیت سیاستدان آصف زرداری ہی ملک میں معاشی انقلاب لاسکتے ہیں تمام سیاسی جماعتوں کو عمران خان کی ملک کے خلاف سازش کو ناکام بنانے کے لئے مثاق جمہوریت پر متفق ہو جانا چاہیے پیپلز پارٹی غریبوں مزدوروں کسانوں مظلوموں طلباء اور نوجوانوں کی سیاسی جماعت ہے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا غریبوں کو ان کاحق دیا گیا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مزدور و غریبوں کی مالی مدد کی گئی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کے لئے پھانسی کا پھندا قبول کیا شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دی گئی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو کوڑے مارے گئے اور بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن پیپلز پارٹی نے بغاوت نہیں کی سرتاج احمد خان دوران پور نے کہاکہ خیبر پختوا میں مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے جاری ہیں انشاء اللہ پیپلزپارٹی کو صوبہ بھر میں سب سے بڑی سیاسی جماعت بنایا جائے گا۔