تھیلی سیمیا ودیگر امراض میں مبتلا بچوں کوخون کی فراہمی کے لئے بلڈ کیمپ

June 09, 2023

پشاور (جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتما تھیلی سیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں کو انتقال خون کی فراہمی کیلئے پولیس لائنز کبل، بحرین بار ایسوسی ایشن ، خوازہ خیلہ، سراجیہ مدرسہ اور ہزارہ مدرسہ میں بلڈ کیمپ لگائے گئے اس دوران طلبہ، عوام اور وکلاءنے بلڈ کیمپوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور امراض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون عطیہ کیا، اس موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر اواعجاز عالم، میڈیکل ٹیکنیشن محمد نعمان اور دیگر شامل تھے کو صدر بحرین بار ایسوسی ایشن ذاکراللہ ایڈووکیٹ، طہماس خان، مفتی محمد عدنان، مفتی رحمت اللہ اور عمائدین علاقہ کا تعاون حاصل رہا، دریں اثناء چیئرمین فرنٹیئر فاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے عوام، طلبہ،وکلاءبرادری اور خیبرپختونخوا پولیس حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بلڈ ڈونرز کا اقدام قابل تقلید ہے، عوام زندگی کیلئے سسکتے بچوں کیلئے خون عطیہ کریں تاکہ انہیں انتقال خون کے کسی بھی مرحلے میں کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔