گلاسگو کے قریبی قصبے میں پاکستان نژاد بچہ اسکول میں جاں بحق

June 10, 2023

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو کے قریبی قصبے ہارٹ مل میں ایک 14 سالہ پاکستان نژاد بچہ ہمدان اسلم سکول کے ایک افسوسناک حادثے کے بعد انتقال کر گیا۔ مبینہ طور پر ہمدان اسلم سینٹ کینٹی گرن سکول میں تفریح کے وقت ایک گیم ٹیپ آؤٹ Tape Out کھیلنے میں مصروف تھا کہ اچانک فرش پر گر پڑا۔ ایک دوسرا بچہ بھی اس گیم میں شامل تھا، ہمدان اسلام کو فوراً ہسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔ موت کی وجہ جاننے کے لئے میت کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔ بچے کی اس ناگہانی وفات پر پورا علاقہ، سکول کے بچے اورعملہ سوگوار ہے۔ اسکول کے باہر تعزیتی پیغامات کے ساتھ بے شمار گل دستےپڑے ہیں۔ ہمدان اسلم نہایت مہذب،ہردلعزیز اور شریف بچے تھے۔ بچے کی موت کے متعلق مختلف قسم کی افواہیں بھی پھیلی ہوئی ہیں۔ آج سکاٹش پارلیمنٹ میںلینلتگو Linlithgou نے ممبر پارلیمنٹ نیونا ہیلپ نے اس واقعہ پر سوال اٹھایا۔ فسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے متوفی ہمدان اسلم کے خاندان سے پوری پارلیمنٹ اور حکومت کی طرف سےاظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بدترین حادثہ ہے کسی بھی والدین کے لئے اس سے بڑا سانحہ نہیں ہوسکتا۔ حمزہ یوسف نے کہا کہ اس واقعہ سے نہ صرف مقامی اتھارٹی اور تعلیمی اداروں کو بلکہ حکومت کو بھی سبق سیکھنا چاہئے۔