پی بی28میں سڑکوں کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیا جائے‘ رحیم کاکڑ

June 10, 2023

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں کہا ہے کہ پی بی28میں سڑکوں کی ناقص تعمیرومرمت کے نام پر کروڑوں روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں جس کی تحقیقات کرائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ناقص میٹریل کے استعمال کی وجہ سے روڈ خراب ہورہے ہیں ۔ جونیئر سینئر کالونیوں میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہے ۔دوسری جانب عدالتی احکامات کہ تعمیراتی کام پر کسی کو اپنے نام کی تختی لگانے کی اجازت نہیں لیکن یہاں تختیاں لگائی جارہی ہیں۔