شادی شدہ خاتون سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کا مقدمہ درج

June 10, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس نےشادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور ویڈیو بنانے کے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ گلگشت کو علی عابد انڈین نے درخواست دی کہ ملزمان حماد عمران وغیرہ نے اس کی بیوی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی ویڈیو بنائی پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔