• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوسربازی کے مختلف واقعات پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو نقدی اور موبائل سے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔ صدر پولیس کو فرید احمد نے بتایا کہ سکندری نالہ پر موجود تھا کہ نامعلوم شخص میرے پاس آیا اور نوسربازی سے 43ہزار لے کر فرار ہو گیا دریں اثنابستی ملوک پولیس کو سعید نے بتایا کہ نامعلوم نوسرباز ملزم نے میرے اے ٹی ایم کارڈ سے 1لاکھ 20ہزار چوری کرکے لے گیا جبکہ کینٹ پولیس کو کاشف نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے مجھے باتوں میں الجھا کر نوسربازی سے موبائل لیا اور فرار ہو گیا۔ پولیس نے نامعلوم نوسرباز ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
ملتان سے مزید