ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس کی کارروائیاں، منشیات فروشی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، چہلیک پولیس نے ملزم سلیم سے 1090گرام ہیروئن، شاہ شمس پولیس نے ملزم راشد سے 530گرام ہیروئن اور دہلی گیٹ پولیس نے ملزم شکیل احمد سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی ،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ،شاہ رکن عالم پولیس نے جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،صدر جلال پور پولیس نے اشتہاری کو فرار کرانے کے الزام میں ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں دو نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،جلیل آباد پولیس نے رکشہ ڈرائیوروں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،قطب پور پولیس نے دربار پر چوری کرنے اوردروازے کو آگ لگاکر شہری کو اسلحہ کے زور پر دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ،نیو ملتان پولیس نے موبائل چوری کرکے فرار ہونے کے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ سٹی شجاع آباد پولیس نے کار پر بوگس نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔