• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کو آؤٹ سورس کرنے کے منصوبہ پر طبی حلقوں کا تحفظات کا اظہار

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت و آبادی کی جانب سے کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹرز پروگرام کو آؤٹ سورس کرنے کے منصوبہ پر طبی حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا ہے ، ا ن کا کہنا ہے کہ اس میں ماں اور بچے کی صحت، فیملی پلاننگ، غذائیت کی کمی بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم، ڈینگی کنٹرول سپرے اور دیگر وبائی امراض سے بچاؤ کے پروگرام شامل ہیں،ان کا کہنا ہے کہ اگر مطلوبہ اہلیت و قابلیت کا حامل عملہ بھرتی نہ ہوسکا،تو ہ عوامی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خصوصاً دیہی اور پسماندہ علاقوں میں جہاں ان پروگرامز کی اہمیت دوچند ہو جاتی ہے۔شہری حلقوں، طبی ماہرین اور متعلقہ شعبے کے ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آؤٹ سورسنگ کے اس فیصلے کا ازسرنو جائزہ لیا جائے، شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور صرف اہل و تجربہ کار عملے کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے ۔
ملتان سے مزید