ملتان(سٹاف رپورٹر) چوہدری پرویز الہٰی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر کاشف علی ہاشمی کو کارڈیالوجی ڈپارٹمنٹ شعبہ میڈیسن کا سربراہ مقرر کر دیا گیا، اس موقع پر ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر مجتبیٰ علی صدیقی، ڈاکٹر مبشر علی خان شیروانی، ڈاکٹر زبیر ظفر، ڈاکٹر بدر الحد گل اور ڈاکٹر اکرام فرید لنگڑیال سمیت دیگر ڈاکٹرز نے شرکت کی، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔