• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں معرکہ بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ پر ریلی اور سیمینار

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں معرکہ بنیان المرصوص کی پہلی سالگرہ کے موقع پر استحکام پاکستان اور پاک فوج سے اظہاریک جہتی کے لئے ریلی اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا،ریلی کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کی، جبکہ شرکاء نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بلند کئے اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا۔قبل ازیں ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا ہال میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ ماضی کے مشکل حالات میں بھی پاکستان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ سیمینار کے شرکاء نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملتان سے مزید