• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں "ادارہ جاتی کارکردگی اور بہتری کا جائزہ" بارے اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں "ادارہ جاتی کارکردگی اور بہتری کا جائزہ" بارے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نےکی، جس کا مقصد جامعہ کی تدریسی، تحقیقی اور انتظامی سرگرمیوں کا احاطہ کرنا اور کارکردگی کا جامع جائزہ لے کر مزید بہتری کے مواقع کی نشاندہی کرنا تھا،اجلاس میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے پاس اپنے تمام ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کی پالیسی ہے جس میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ پر خصوصی زور دیاجاتا ہے، جامعہ کاروباری فروغ (انٹر پری نیور شپ) کی سوچ کو عام کر رہی ہے۔ نئے کاروبار سکھانے اور ٹریننگ مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
ملتان سے مزید