ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ گلگشت کے علاقے ہمایوں سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر 54ہزار موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بی زیڈ کے علاقے جمیل سے ڈاکو گن پوائنٹ پر 57ہزار موبائل لے گئے، تھانہ ڈی ایچ اے کے علاقے سلمان سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر 75ہزار موبائل و گھڑی لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ بوہڑ گیٹ کے علاقے ام ایمن کا موبائل جھپٹا مارکر چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کینٹ کے علاقے حنیف سے ڈاکووں نے 40ہزار موٹرسائیکل وموبائل چھین کر لے گئے جبکہ تھانہ گلگشت کے علاقے حسنین کی موٹرسائیکل عثمان کی نقدی 2لاکھ 30ہزار دوتولہ زیورات بی زیڈ کے علاقے سہیل کا موبائل صدر کے علاقے خالد کا میٹر بجلی الپہ کے علاقے عمران کا سامان سٹی شجاع آباد کے علاقے مجاہد ،کامران کے موبائل فونز حمیرا ناز کا سامان سٹی جلالپور کے علاقے عنصر ندم کی نقدی موبائل وغیرہ یاسر کی موٹرسائیکل صدر جلالپور کے علاقے فیض الہی کی نقدی 55ہزار و پانچ ماشے سونا نیوملتان کے علاقے جہانزیب کی موٹرسائیکل شاہ رکن عالم کے علاقے اشرف کا موبائل سیتل ماڑی کے علاقے اسحاق کی نقدی 45ہزار و سوٹ موبائل وغیرہ رضوان کے موبائل فونز اللہ کی موٹرسائیکل کینٹ کے علاقے شازیہ مجاہد کا بکرا مجید کا موبائل رضوان کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے عابد اللہ کا موبائل اعجاز کی موٹرسائیکل مظفر آباد کے علاقے طاہر مقبول کی ایل سی ڈی قطب پور کے علاقے حسیب ظریف کی موٹرسائیکل اقرا شہزاد کی نقدی 33ہزار چارتولہ چاندی ممتاز آباد کے علاقے خدا بخش کی نقدی 1لاکھ اور جہانگیر کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔