منشیات کے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ، 21جون تک گرفتاری کا حکم

June 10, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں حکم عدولی پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو 21 جون تک ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لئے 19 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا بحث کے لیے 12 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت 15 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت پر سماعت وکلا دلائل کے لیے 15 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے لین دین کی ادائیگی کے لیے بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت واپس لینے پر داخل دفتر کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت وکلا بحث کے بعد 50 ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض کنفرم کرنے کا حکم دیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے مرضی کی شادی کرنیوالی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔