پرویز خٹک اور ترین کا ٹیلی فونک رابطہ‘ جلد ملاقات متوقع

June 10, 2023

لاہو ر( ایجنسیاں)تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک اور سینئرسیاست داں جہانگیر ترین کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے، دونوں رہنماؤں کی جلد ملاقات متوقع ہے۔جہانگیر ترین اور پرویز خٹک نے موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ پرویز خٹک کو استحکام پاکستان پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کی نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین اور پرویز خٹک کے درمیان معاملات طے ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سابق رہنما پرویز خٹک نے علیحدہ سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے 50سے زائد سابق اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کیا تھا۔تاہم اب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کافی دنوں سے جہانگیر ترین سے رابطے میں ہیں۔