کاروباری خواتین کیلئے ٹیکس چھوٹ، نوجوانوں پر ٹیکس کی شرح نصف

June 10, 2023

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) بجٹ میں وویمن امپارومنٹ کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، کاروباری خواتین کیلئے ٹیکس کی شرح میں بھی چھوٹ دی گئی ہے.

نوجوانوں کی جانب سے شروع کیے جانے والے کاروبار سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس کی شرح 50فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے، یہ رعایت انفرادی یا اے او پی کی صورت میں بیس لاکھ روپے تک اور کمپنی کی صورت میں 50 لاکھ روپے تک ہوگی.

وزیر اعظم یوتھ پروگرام اسمال لان کے تحت رعایتی ریٹ پر قرض فراہمی کیلئے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں،وزیر اعظم یوتھ اسکلز پروگرام کے تحت اسپیشلائزڈ ٹریننگ دینے کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔