دین و دنیا میں کامیابی کیلئے غلامی مصطفیٰ ﷺ ضروری، پیر نقیب الرحمٰن

June 10, 2023

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) دربارِ عید گاہ کے سجادہ نشین پیر محمد نقیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ذکرِ مصطفیٰ ﷺ دل کو نرم اور سوچ کو پاکیزہ کر دیتا ہے۔ پورا قرآنِ کریم ہمارے حضور نبی کریم ﷺ کی نعت پاک اور تعریف و توصیف سے بھرا پڑا ہے۔ سہ روزہ 126 ویں عرسِ وعالمی یا رسول اللہ ﷺ کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ آج بھی امتِ مسلمہ حضور نبی کریم ﷺ سے عشق و محبت کر کے اور غلامی مصطفی ﷺ سے سرفراز ہو کر ہی دین و دنیا میں کامیاب ہو سکتی ہے۔ پیر محمد حسان حسیب الرحمٰن نےکہا کہ امتِ مسلمہ اور اسلامیانِ پاکستان کے پاس دین و دنیا میں سر خرو ہونے کے لئے غلامی رسول ﷺ کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔اختتامی تقریب میں مفتی منیب الرحمٰن، مفتی سہیل رضا امجدی، مفتی لیاقت علی، مفتی محمد عامر ،مفتی محمد سلیمان رضوی، علامہ حافظ اقبال رضوی و دیگر نے شرکت اور خطاب کیا۔