مشکل حالات میں انتہائی مناسب بجٹ پیش کیا، ن لیگ

June 10, 2023

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ ن لاہور کے صدر ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان،صبغت اللہ سلطان اورچوہدری شہباز سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت کی جانب سے ملک کے مخدوش اور مشکلا معاشی حالات کے باوجود انتہائی مناسب بجٹ پیش کیا ہے، ایسے اقتصادی حالات میں اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔