یمنیٰ زیدی کو ’میرب‘ کے مداحوں کی جانب سے قیمتی تحائف موصول

June 10, 2023

کولاج، اسکرین گریب

پاکستانی معروف، خوبرو اداکارہ یمنیٰ زیدی کو اُن کے کردار ’میرب‘ کے مداحوں نے تحائف بھجوائے ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی جیو انٹرٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں اداکار وہاج علی کے مدِ مقابل مرکزی کردار ’میرب‘ ادا کر کے شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہیں۔

متعدد رپورٹس کے مطابق ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ کو پاکستان سمیت متعدد دیگر ممالک میں بھی بڑے شوق سے دیکھا جا رہا ہے۔

اس ڈرامے کے آغاز سے تاحال ہر قسط کے نشر ہونے کے بعد وہاج اور یمنیٰ کے نام مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہوتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ اور ’میرب‘ سے محبت کا اظہار کرنے کے لیے مداحوں و سوشل میڈیا پیجز کے ایڈمنز کی جانب سے یمنیٰ زیدی کو خوبصورت تحفہ بھجوایا گیا ہے۔


یمنیٰ زیدی نے خود کو موصول ہونے والے اس تحفے کو کھولتے ہوئے ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس تحفے میں’میرب‘ کے لیے مختلف کارڈز اور خوبصورت یادگار چیزیں موجود ہیں جنہیں یمنیٰ نے خود کے لیے بے حد قیمتی قرار دیا ہے۔