برٹنی اسپیئرز نے آٹھویں بار اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیا

June 10, 2023

گلوکارہ برٹنی اسپیئرز نے ایک بار پھر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان کا یہ اعلان سیم اصغری کے ساتھ ان کی شادی کی پہلی سالگرہ مکمل ہونے پر سامنے آیا ہے۔

ایک سال کے عرصے میں یہ آٹھواں موقع ہے جب برٹنی اسپیئرز نے اپنا اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کیا ہے۔

ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اب صارفین کی نظروں سے اوجھل ہوچکا ہے لیکن ٹوئٹر اکاؤنٹ بدستور موجود ہے۔

دوسری طرف سیم اصغری نے شادی کا ایک برس مکمل ہونے پر محبت بھری پوسٹس کی ہیں۔

انہوں نے برٹنی کو اپنی ’نصف بہتر‘ اور ’میرے خوابوں کی لڑکی‘ کہا اور 9 جون 2022 کو ہونے والی شادی کی تصاویر شیئر کیں۔