برطانیہ، بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ مستعفی

June 11, 2023

فائل فوٹو

برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سابق وزیراعظم بورس جانسن کے بعد مزید دو اراکین پارلیمنٹ نے استعفیٰ دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق وزیر ثقافت ناڈین ڈورس اور نائجل ایڈمز بھی مستعفی ہوگئے، کنزرویٹو پارٹی کو اب تین ضمنی الیکشنز کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے بورس جانسن کو ’بزدل‘ قرار دے دیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کنزرویٹو سے نئے الیکشن کا مطالبہ کیا ہے۔