• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاشقان مصطفیٰ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، کانفرنس

کراچی (پ ر) جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام لیاقت آباد میں منعقد ہ مرکزی ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے سربراہ ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر، علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ خلیل احمد نورانی ،عبدالوحید یونس اور دیگر نے خطاب میں کہا کہ 1953اور 1974میں ملک کے طول وعرض میں برپا ہونے والی تحاریک ختم نبوت اس حقیقت کی غماز ہیں کہ عاشقان مصطفیٰﷺ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں نے پاکستان کے عوام کو نان شبینہ کا محتاج کر دیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید