صدر، موبائل مارکیٹ کی دکان میں لگی آگ دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھائی

September 20, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر موبائل مارکیٹ کی ایک دکان میں منگل کی شام اچانک آگ لگ گئی ،اس دوران قریب موجود کیبلز میں بھی آگ لگنے کے باعث وہاں تیزی سے دھواں بھرنے لگا ،ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی ، دکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی ، آگ لگنے کے باعث متعدد بجلی کی کیبلز ٹوٹ کر سڑک پر لٹک گئیں ۔