کراچی(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کا دہشت گرد نصراللہ کو گرفتار کرلیا،ملزم کا بڑا بھائی مسلم خان ٹی ٹی پی کا کمانڈر ہے جس کے سر کی قیمت 30لاکھ روپے، ملزم کے سالے احسان اللہ کے سر کی قیمت 20 لاکھ، رشتہ دار طالبان کمانڈر عزیز الرحمن ٰکے سر کی قیمت ایک کروڑ رکھی گئی ہے ،ملزم زخمی دہشت گردوں کو علاج معالجے اور رہائشی سہولت فراہم اور تنظیم کے لئے فنڈز اکھٹا کرتا تھا، گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمدکرلیا گیا ہے،علاوہ ازیں منگل اور بدھ کی درمیانی شب سیکٹر16Bمیں شاہ لطیف پولیس نے ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکنے کی کوشش کی جس پر موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ سے ملزم سعید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ، ساتھی فرار ہو گیا ، گرفتار ملزم سے چھینی گئی موٹر سائیکل ، ایک پسٹل اور موبائل فون برآمد کرلئے ، کورنگی انڈسٹریل ایریا کے علاقے اللہ والا ٹائون میں اسٹریٹ کرمنلز کے مابین مبینہ مقابلے میں زخمی ملزم اللہ ڈنو اور ساتھی حسن کو گرفتار کر لیا گیا ، جن دو پسٹل اور شہریوں سے چھینے گئے موبائل فون ملے ہیں ، گلشن حدید کے علاقے کچے کی چوکی کے پاس پولیس اور ملزمان کے مابین مبینہ مقابلے میں پولیس نے ملزم گل حسن ولد مولا بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل بر آمد کی ہے ۔