کراچی (اسد ابن حسن) محکمہ آبپاشی سندھ نے سخت قانونی اقدامات کے ذریعے ابپاشی کے پانی کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا اغاز کر دیا ہے۔ مذکورہ اقدامات کا مقصد پانی کی منصفانہ تقسیم اور کاشتکاروں و کسانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ اس ضمن میں پانی کی چوری کے کریک ڈاؤن کو کامیاب بنانے اور اس سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں کی رپورٹ ادارے کو فراہم کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔