کراچی( نیور ڈیسک)سندھ بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے صوبائی ہیڈ کوارٹر پر کراچی اوپن ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹس گروپس کا جلوس عید میلاد النبیﷺ کے اہتمام کے سلسلے میں 12ربیع الاول کو خدمات پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اسکاؤٹس کمسنر کراچی جسٹس(ر) حسن فیروز کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں ینگ بوائے اسکاؤٹس ، برکاتی اسکاؤٹ،پاک فیرنڈ اسکاؤٹ، ابوالقاسم اسکاؤٹ، بوتراب اسکاؤٹ، العباس اسکاؤٹ، الہاشم اسکاؤٹ،پاک حیدری اسکاؤٹ،مددگار اسکاؤٹ،پاک جانباز اسکاؤٹ، العربیہ اسکاؤٹ، پاک کرسچین اسکاؤٹ، پاک نائس اسکاؤٹ،جعفر طیار اسکاؤٹ، ینگ جنریشن اسکاؤٹ، پاک قاسمی اسکاؤٹ، ایڈوینچر اسکاؤٹ، ابولاحسن اسکاؤٹ گروپس نے شرکت کی اور جلوس کے مکمل روٹس اور نشتر پارک میں خدمات دینے کیلئے پروگرام مرتب ہوا، تاکہ جلوس کو انتہائی منظم انداز میں ٹاور بولٹن مارکیٹ سے نشتر پارک تک پہنچایا جائے اور تمام تر حفاظتی انتظامات میں مقامی انتظامیہ اور جماعت اہلسنت پاکستان سے تعاون کیا جائے۔