ملتان(سٹاف رپورٹر) ایمرسن یونیورسٹی ملتان اور شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی چائنہ کے اشتراک سے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ لینگویجز سٹڈیزبارے بین الاقوامی کانفرنس ہوئی، مہمان خصوصی وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان تھے،مہمانان اعزاز میں وائس چانسلر یو ای ٹی ملتان ڈاکٹر کامران،ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس ڈاکٹر غلام علی،جامعہ زکریاکے ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی شامل تھے اور مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر ہوکائےباو ڈاکٹر کنگ کیانگ اور ڈاکٹر افضال شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی چائنا شامل تھے، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور لینگویجز کی ضرورت اور اہمیت پر زور دیا ،تقریب میں فوکل پرسن پروفیسر مسعود رضوی، پروفیسر ڈاکٹر عدنان طاہر صدر شعبہ انگریزی پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمدنے بھی شرکت کی ،بعد ازاں یمرسن یونیورسٹی اور شنگھائی انٹرنیشنل سٹڈیز یونیورسٹی چائنہ کے درمیان ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔